انٹربینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں مستحکم

انٹربینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں مستحکم

کراچی(آن لائن)انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13پیسے کی کمی سے 278.45روپے پر بندہوا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر280روپے پر مستحکم رہا۔ یورو 60 پیسے کی کمی سے 311.34 روپے پر آگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے کے اضافے سے 369.59 روپے پر جا پہنچا۔  سعودی ریال 74.42روپے اور یواے ای درہم کی قیمت فروخت 76.22روپے برقرار رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں