دو پاکستانی سٹارٹ اپس فوربز ایشیا کی 100 ٹو واچ فہرست میں شامل

دو پاکستانی سٹارٹ اپس فوربز ایشیا کی 100 ٹو واچ فہرست میں شامل

اسلام آباد (آئی این پی )دو پاکستانی سٹارٹ اپس ڈیل کارٹ اور نیا پے نے فوربز ایشیا 100 ٹو واچ 2024 کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے ۔

 امریکی کاروباری جریدے فوربز کی جانب سے شائع کی گئی اس فہرست میں پاکستان کی ای کامرس اور فنانس میں ترقی کو نمایاں کیا گیا ہے ۔فن ٹیک کمپنی نیا پے اور ریٹیل سٹارٹ اپ ڈیل کارٹ نے مجموعی طور پر 16 ملین ڈالر کی فنڈنگ جمع کر کے ایشیا پیسیفک خطے میں 100 چھوٹی کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کی سالانہ فہرست میں جگہ بنائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں