شرح سودسنگل ڈیجٹ پر،بجلی 9سینٹ کی جائے ،وفاقی چیمبر

شرح سودسنگل ڈیجٹ پر،بجلی 9سینٹ کی جائے ،وفاقی چیمبر

لاہور(این این آئی)وفاقی چیمبر کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور یوبی جی /ایف پی سی سی آئی کے سر پرست اعلی ایس ایم تنویر ریجنل نے آفس لاہور میں آئی پی پیز،انرجی اور انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔۔

کہ فوری طور پر بجلی 9سینٹ کی جائے ۔انٹرسٹ ریٹ سنگل ڈیجٹ کیا جائے ۔مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہے اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔منی بجٹ کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔حکومت نے ایف بی آر کا ہدف بڑھا دیا ہے ، کاروبار ہو گا تو ٹیکس آئے گا۔ایف بی آر نے کاروباری افراد پر مقدمات درج کرنا شروع کر دیے ہیں۔ انٹرسٹ ریٹ 22 سے کم ہو کر ساڑھے 17 فیصد پر آ گیا۔اسٹاک ایکسچینج بلند سطح پر ہے ۔تجارتی خسارہ 27.47 ارب سے کم ہو کر.09 24 ارب پر آ گیا ۔ایکسپورٹ 24.7 ارب سے بڑھ کر 30.6 ارب ڈالر پر آ گئی ۔زرعی ایکسپورٹ 4.7 ارب سے بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہو گئی ۔آئی ٹی ایکسپورٹ 2.6 ارب ڈالر سے بڑھ کر3.2 ارب ڈالر ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں