سندھ کے صنعتکاروں کاپالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ

سندھ کے صنعتکاروں کاپالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی )ملک میں مہنگائی سنگل ہندسوں تک گرنے کے بعد سندھ کے صنعتکاروں نے پالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ کردیا۔صنعتکاروں کا ماننا ہے کہ زری پالیسی کے ٹول کو مہنگائی کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ۔۔

جب یہ ڈیڑھ سال قبل پالیسی ریٹ کو 22 فیصد کی تاریخی سطح پر دھکیل کر 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔  حیدرآباد کے قریب کوٹری انڈسٹریل ایریا کے ایک سرکردہ صنعت کار معین چشتی نے کہا کہ 4 نومبر کو ہونے والی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں پالیسی ریٹ میں کمی لائی جانی چاہیے ۔ انہوں نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ہمارے پاس معقول شرح پر فنانس تک رسائی کو ممکن بنا کر کاروبار کرنے کی لاگت کو کافی حد تک کم کرنے کا موقع ہے ،موجودہ پالیسی ریٹ کاروبار کرنے کیلئے زیادہ ہے ۔سکھر انڈسٹریل فورم کے سیکرٹری فیصل مجتبیٰ نے کہا کہ پالیسی شرح میں کمی کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں