بینکوں کو مارکیٹ آپریشنز کیلئے 4093 ارب فراہم کردیے

بینکوں کو مارکیٹ آپریشنز کیلئے 4093 ارب فراہم کردیے

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 4093 ارب روپے فراہم کر دیے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7 روز کے مارکیٹ آپریشن میں 4041 ارب روپے دیے ہیں۔

، یہ 7دن کی فنڈنگ 17.56 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی ہے ۔روایتی بینکوں کو 28 روز کے مارکیٹ آپریشن میں 26 ارب روپے دیے گئے ،یہ 28 دن کی فنڈنگ 17.59 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں کو 25 ارب روپے 7 روز کے مارکیٹ آپریشن میں دیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں