ٹیکسٹائل برآمدات میں 17.9 فیصد اضافہ معاشی بہتری کی نوید، احسن ظفر

ٹیکسٹائل برآمدات میں 17.9 فیصد اضافہ معاشی بہتری کی نوید، احسن ظفر

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 17.9 فیصد اضافہ معیشت میں بہتری کی نوید ہے اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے سے برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے ۔

جمعہ کواسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسوں سے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور افراط زر اور مہنگائی میں بھی کمی آ رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں