نئے بانڈز کے اجرا سے 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل
اسلام آباد (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈز کے اجراسے جاری مالی سال کے دوران 210ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔
سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ یکم جولائی سے 16اکتوبرتک کی مدت میں ڈائریکٹوریٹ نے نئے بانڈز کے اجراکے زریعہ 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں جوجاری مالی سال کیلئے مقررکردہ ہدف کا12فیصدہے ۔