پاکستان،مغربی ایشیا ئی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ

 پاکستان،مغربی ایشیا ئی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ

کراچی (آئی این پی )پاکستان اور مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہو گیا، برآمدات بھی بڑھ گئیں۔

سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، ترکی اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک سے دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ ریکارڈکیا گیا، پہلی سہ ماہی میں مغربی ایشیا کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 18فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب، یواے ای، بحرین، ترکی اور مغربی ایشیا کے دیگر ممالک کو برآمدات سے ملک کو 1.034 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی ایشیا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو 901.23 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں