لاہور چیمبر کا گندم کے متوقع سنگین بحران پر انتباہ،اقدامات کا مطالبہ
لاہور (آئی این پی)لاہور چیمبرکے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے 2024-25کے سیزن کے لیے گندم کی پیداوار میں متوقع کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔
اسے پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے جو جی ڈی پی کا 24 فیصد اور روزگار فراہمی کا 37 فیصد حصہ ہے ۔