سیاسی استحکام کیلئے آرمی چیف کی کوششیں قابل تعریف،میاں زاہد

سیاسی استحکام کیلئے آرمی چیف کی کوششیں قابل تعریف،میاں زاہد

کراچی (این این آئی) چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان اور۔

سیاسی استحکام کیلئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا غیرمتزلزل عزم اور کوششیں قابل تعریف ہیں۔ آرمی چیف کی ذاتی دلچسپی اوران تھک کاوشوں کی وجہ سے معیشت بھی تیزی سے بہترہورہی ہے جس پرکاروباری برادری ا نہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں معاشی استحکام اور امن دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ جڑی ہے ، اگرہم نے ملکی ترقی کوآگے لے کرجانا ہے توملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کیلئے اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹولے کی جانب سے اسلام آباد پرچڑھائی کے اعلان کے باوجود اسٹاک مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سرمایہ کارایک ٹولے کی دھمکیوں پر توجہ نہیں دے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں