زرمبادلہ ذخائر میں 2کروڑ90لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں 2کروڑ90لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداودوشمار جاری کردئیے ۔مرکزی بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں