اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،12ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،12ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس250سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 98ہزار کی حد عبورکرگیا۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 12ارب روپے کا منافع ہوا تاہم کاروباری حجم 48.74فیصد کم رہا۔تفصیلا ت کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باوجود مارکیٹ نے مثبت کارکردگی دکھائی جس کے نتیجے میں انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔بعدازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت نے تیزی کی شدت کو کم کیا اور مارکیٹ99300کی سطح سے گھٹ کر98000کی سطح پر آگئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 281پوائنٹس کے اضافے سے 98079 پوائنٹس پرجاپہنچا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 78 پوائنٹس کے اضافے سے 30558پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس75.46پوائنٹس کم ہو کر 62171.83 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر 125 کھرب 33 ارب روپے ہوگیا۔پیر کو مارکیٹ میں 64 کروڑ 2 لاکھ 58 ہزار 528 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو1ارب24کروڑ90لاکھ92 ہزار 89 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔مجموعی طورپر460کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 220کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں اضافہ،185میں کمی اور55میں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں