رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 101496 ریکارڈ

رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 101496 ریکارڈ

کراچی (آئی این پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 559 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 1ہزار 357 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 315 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ہفتے بھر انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 1 ہزار 496 اور کم ترین سطح 94 ہزار 180 رہی۔بازار حصص میں اس ایک ہفتے کے دوران 4.89 ارب شیئرز کے سودے ہوئے ۔شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 184ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس 1 ہفتے میں 366 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 885 ارب روپے تک پہنچ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نومبر کی کارکردگی بھی سامنے آ گئی، جس کے مطابق نومبر میں 100 انڈیکس میں 12 ہزار 390 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔انڈیکس نومبر 2024 ء کے اختتام پر 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر ہے ،اس مہینے انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 1 ہزار 496 جبکہ کم ترین سطح 88 ہزار 852 رہی۔حصص بازار میں نومبر میں 18.37 ارب شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہزار 348 ارب روپے بڑھی۔نومبر 2024ء کے اختتام پر شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12ہزار 885 ارب روپے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں