پٹرول 3.72، ڈیزل 3.29روپے لٹر مہنگا

پٹرول 3.72، ڈیزل 3.29روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد(دنیا نیوز)ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول 3.72روپے اور ڈیزل 3.29روپے لٹر مہنگا کردیا گیا۔

، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت 3 روپے 72پیسے کے اضافے سے 248روپے 38پیسے سے بڑھ کر 252روپے 10پیسے فی لٹر ہوگئی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے فی لٹراضافے کے بعد 258 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگئی۔مٹی کا تیل 62 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 48 پیسے سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا۔دریں اثنا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم دسمبر 2024 سے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کر دیا، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا ہو گیا اور نئی قیمت 3 ہزار روپے مقررکی گئی ہے ۔ اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے جس میں اس ماہ تبدیلی نہیں ہوئی تاہم ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ایل پی جی کے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1.32روپے اضافہ ہوا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں