یواے ای سے ترسیلات زر میں 55فیصداضافہ ریکارڈ

یواے ای سے ترسیلات زر میں 55فیصداضافہ ریکارڈ

کراچی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 55فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.953ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.909ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 619ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 50فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ سال نومبرمیں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 412ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اکتوبرکے مقابلے نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کم ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں