پاک رومایہ باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ ممکن،سفیر

پاک رومایہ باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ ممکن،سفیر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹووینسکو نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون اور ۔

ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہوگئے ہیں۔یہ بات ا نہوں ں نے پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سہیل شمیم فرپو اور کونسل کے مشیر عاطف فاروقی پر مشتمل وفد سے بات کرتے ہوئے کہی۔رومانیہ کے سفیر نے پاک رومانیہ بزنس کونسل کی باہمی تجارت وتعاون کے فروغ کے لیے 14سالہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کونسل اپنی کاوشوں کو اسی طرح جاری رکھے گی تو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے ۔اس سلسلے میں رومانیہ کا سفارت خانہ کونسل کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گا۔ سہیل شمیم فرپو نے کہا کہ رومانیہ یکم اپریل 2024 سے شینجن ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں