انٹربینک میں ڈالر مہنگا،تولہ سونا800روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا،تولہ سونا800روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قدربڑھ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5پیسے کے اضافے سے 278.17روپے پر جاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کے اضافے سے 279.14 روپے پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8ڈالر کی کمی سے 2658ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 77 ہزار روپے پر آگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 687 روپے کمی کی کمی سے 2 لاکھ 37ہزار 482روپے ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں