نائن فگرز بائے فہد مصطفی کا پہلا آؤٹ لیٹ کا افتتاح

نائن فگرز بائے فہد مصطفی کا  پہلا آؤٹ لیٹ کا افتتاح

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)نائن فگرز بائے فہد مصطفی کا پہلا آؤٹ لیٹ اسلام آباد کے سن ٹورس مال کی تیسری منزل پر شاندار افتتاح کیا گیا۔آؤٹ لیٹ میں مردو خواتین اور بچوں کی کپڑوں کی وسیع اقسام بھی موجود ہے ۔

یہ آؤٹ لیٹ 1000 گز کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔افتتاحی تقریب میں فہد مصطفیٰ کی موجودگی اور ربن کٹنگ کے ساتھ آؤٹ لیٹ باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔ فہد مصطفی نے آؤٹ لیٹ کا دورہ کیا اور نائن فگرز کی کپڑوں کی مختلف اقسام کو دیکھا ، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔گروپ چیئر مین انیس موتن ،ڈائریکٹر سہیل موتن اور ڈائریکٹر حسن موتن کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا برانڈ ہے ،آنے والے وقت میں یہ برانڈ پاکستان کا نمبر ون برانڈ ہوگا۔نائن فگرز نے اپنے کسٹمرز کی خدمت کے لیے آن لائن سروس بھی فراہم کی ہے ، جس سے وہ گھر بیٹھے اپنی پسند کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں