نومبر، ریئر انڈیکس بڑھ کر 102.92 تک جاپہنچا

نومبر، ریئر انڈیکس بڑھ کر 102.92 تک جاپہنچا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 میں پاکستان کا رئیل افیکٹو ایکسچینج ریٹ (آر ای ای آر) مزید بڑھ کر 102.92 ہوگیا۔۔۔

 جبکہ اکتوبر میں اس کی نظر ثانی شدہ سطح 100.78 تھی۔ ریئر انڈیکس کے 100 سے اوپر کا مطلب یہ ہے کہ ملکی برآمدات غیر مسابقتی ہیں جبکہ درآمدات سستی ہیں۔ جب ریئر انڈیکس 100 سے نیچے ہوتا ہے تو صورتحال اس کے برعکس ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں ریئریرانڈیکس میں ماہانہ 2.13 فیصد اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں