پاکستان تیسرا بڑا خوردتی تیل درآمد کرنیوالا ملک بن گیا

پاکستان تیسرا بڑا خوردتی تیل درآمد کرنیوالا ملک بن گیا

فیصل آباد (آئی این پی)چین اور بھارت کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا خوردتی تیل درآمد کرنیوالا ملک بن گیا ،جن ممالک سے تیل درآمد کیا جاتا ہے ان میں ملائیشیااور انڈونیشیا سر فہرست ہیں ۔

ڈائریکٹر آئل سیڈریسرچ آری فیصل آبادمحمد آفتاب نے بتایاکہ پاکستان سالانہ اپنی ضرورت کا صرف 14فیصد 462ہزار ٹن خوردنی تیل پیدااور350بلین روپے کے قریب86فیصد 3264ہزار ٹن تیل درآمد کرتا ہے لہٰذاکینولا اور سورج مکھی کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرکے تیل کی ضروریات پوری کرنے سمیت قیمتی زر مبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی اور کینولا کی کاشت میں اضافہ وقت کاتقاضا ہے اور محکمہ زراعت اس حوالے سے فعال کردار ادار کررہا ہے ۔ جنوری میں سورج مکھی کی کا شت کا آغاز ہوجائے گا۔ ہم کاشتکاروں میں آگاہی پیدا کریں کہ کینولا کی کاشت کو بڑھایا جائے تاکہ ملکی سرمائے میں اضافہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں