ہمیں اپنے وژن کو حقیقت میں بدلنا ہے ،افتخار علی ملک

ہمیں اپنے وژن کو حقیقت میں بدلنا ہے ،افتخار علی ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود وہ سارک چیمبر کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں ۔۔

جبکہ ہماری مشترکہ تاریخ، انتہائی اعلی اور متنوع ثقافتی ورثہ اور سب سے بڑھ کر ہماری امیدیں اور بہتر مستقبل کیلئے خواہشات ان قوتوں سے زیادہ مضبوط اور توانا ہیں جو ہمیں تقسیم رکھنا چاہتی ہیں، ہمیں اپنے وژن کو حقیقت میں بدلنا ہے ۔ 39ویں سارک چیمبر چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں جنوبی ایشیا کے بزرگ تاجر رہنما نے کہا کہ ہمیں غربت، موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور حفظان صحت کی ناکافی سہولیات کے بحرانوں کا سامنا ہے جو سرحدوں تک محدود نہیں ہیں، یہ چیلنجز اجتماعی کوششوں، باہمی اعتماد اور مشترکہ ذمہ داری کے متقاضی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں