شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں 8فیصد کمی

شعبہ خدمات کے تجارتی  خسارے میں 8فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے دوران 8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5مہینوں میں جولائی تا نومبر 2024 کے دوران خسارہ 1.15 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 1.25 ارب ڈالر رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں