وزیراعلیٰ بلوچستان کاصنعتی پلاٹوں کی فراہمی کا اعلان

کراچی (بزنس رپورٹر )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ۔
انفرااسٹرکچر کی ترقی کے منصوبہ جات اور صنعتی پلاٹوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت بینک آف بلوچستان کے قیام کیلئے کام کر رہی ہے اور اس بابت فزیبلٹی اسٹڈیز جاری ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے ؛ خاص طور پر سڑکوں، ٹرینوں اور دیگر مواصلاتی نیٹ ورک کے منصوبے جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام بلوچستان اسٹریٹیجی سمٹ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کے ذریعے بلوچستان میں ملکی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کو راغب کرنے کیلئے بلوچستان کے لیے ایک بڑی مارکیٹنگ مہم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔