عالمی ٹی ایچ آر پالیسیاں مؤثر راستہ فراہم کرتی ہیں،علی پرویز ملک

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے تمباکو کے نقصان میں کمی کی اقتصادی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ٹی ایچ آر پالیسیاں تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے بوجھ کو کم کرنے کا ایک مؤثر راستہ فراہم کرتی ہیں۔
پاکستان کیلئے ایسی حکمت عملیوں کا جائزہ لینا نہایت ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان میں 3 کروڑ 10 لاکھ تمباکو نوش افراد موجود ہیں اور جنوبی ایشیا میں تمباکو نوشی کے باعث اموات کی شرح سب سے زیادہ یعنی 91.1 فی ایک لاکھ افراد ہے۔