ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کا موقع ضائع، اوورسیز انوسٹرز

ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کا موقع ضائع، اوورسیز انوسٹرز

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر ردعمل دیتے ہوئے کارپوریٹ ٹیکس شرح میں عدم مساوات کے مسئلے پر محدود پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ادارے نے کہا کہ اگرچہ سپر ٹیکس کی شرح میں معمولی کمی خوش آئند ہے، لیکن پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور مسابقت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں مکمل اور جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔او آئی سی سی آئی کے مطابق حکومت نے اپنے اخراجات میں کسی قسم کی خاطر خواہ کمی نہیں کی، حالانکہ مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے یہ ایک بنیادی اقدام ہو سکتا تھا۔ادارے نے زور دیا کہ معیشت میں استحکام کیلئے مالیاتی نظم و ضبط کو اولین ترجیح دی جائے ۔چیمبر نے شدید افسوس کا اظہار کیا کہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کا موقع ضائع کردیا گیا،خاص طور پر ملک کی تقریباً 9 ہزار ارب روپے مالیت کی نقد بنیاد پر چلنے والی غیر دستاویزی معیشت کو باضابطہ بنانے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی پیش نہیں کی گئی،حالانکہ یہ ریونیو میں اضافے اور معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری قدم تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں