ماہرین کا ٹوبیکو بورڈ کو صوبائی کنٹرول میں دینے کی تجویز پر تحفظات

ماہرین کا ٹوبیکو بورڈ کو صوبائی کنٹرول میں دینے کی تجویز پر تحفظات

کراچی(بزنس رپورٹر) تمباکو کی برآمدات کو 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ناقابلِ حصول ہو جائے گاجبکہ غیر قانونی تجارت سے معاشی نقصان میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔

 پالیسی ماہرین نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو صوبائی کنٹرول میں دینے کی مجوزہ تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کردہ اس تجویز پر عملدرآمد کیا گیاتو یہ تمباکو کی کاشت کی نگرانی، خاص طور پر غیر قانونی تمباکو تجارت کی روک تھام کی کوششوں، پر سنگین اثر ڈالے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں