پاک قطر فیملی تکافل آئی پی او کے ذریعے 1.1ارب اکٹھا کریگی
37ملین شیئرز ادارہ جاتی، 12.5ملین عام سرمایہ کاروں کو جاری کئے جائینگے
کراچی (بزنس ڈیسک)پاک قطر فیملی تکافل آئی پی او کے ذریعے 1.1ارب اکھٹا کرے گی،اس سلسلے میں آئی پی او کی رجسٹریشن 8سے 10دسمبر کو ہوگی جبکہ بک بلڈنگ کا انعقاد 11اور 12دسمبر کیا جائے گا۔ آئی پی او کے ذریعے 50ملین شیئرزمیں سے 37.5ملین شیئرز(75فیصد)ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو آفر کیے جائیں گے جبکہ بقیہ 12.5ملین(25فیصد)شیئرز عام سرمایہ کاروں کو جاری کیے جائیں گے ۔ بک بلڈنگ کا آغاز 14روپے فی حصص سے کیا جائے گا اور بک بلڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بنیاد پر حصص کی اسٹرائک پرائس 21روپے فی شیئر تک بڑھ سکتی ہے ۔ آئی پی او کی لیڈ منیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہاکہ یہ پاکستان میں کسی بھی بڑی فیملی تکافل کمپنی کا پہلا آئی پی او ہے اور سرمایہ کار اس پیشکش میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی او سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پاک قطر فیملی تکافل کو کم سے کم کیپٹل ضروریات پوری کرنے ، اپنے ڈیجیٹل چینلز کو توسیع دینے اور مزید