پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ٹریڈنگ کا گرین زون میں اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ٹریڈنگ کا گرین زون میں اختتام

100انڈیکس 1217پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 68ہزار 303پر بند انڈیکس ایک لاکھ 68ہزار 755کی بلند سطح پربھی گیا، کم ترین 167386رہی

کراچی(دنیا نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کا اختتام گرین زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1217 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 68 ہزار 303 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 68 ہزار 755 اور یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 67 ہزار 386 پوائنٹس رہی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 560 کمپنیوں میں سے 244 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 197 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 76 کروڑ 97 لاکھ مالیت کے شیئرز کا کاروباری حجم 49 ارب روپے سے زائد رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں