عالمی منڈی میں خام تیل قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر
سنگاپور(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، تجارتی ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 4سینٹ 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔
جس کے بعد اس کی قیمت 63.79ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 7 سینٹ 0.12 فیصدبڑھ کر 60.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقعات ہیں کہ امریکہ جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا، یہ ایک ایسا فیصلہ ہو گا جو معاشی سرگرمی کو سہارا دے سکتا ہے اور عالمی توانائی کی طلب میں اضافہ کر سکتا ہے۔