میرا برینڈ پاکستان ایکسپوکا کل سے آغاز، 450اسٹالز لگائے جائینگے

میرا برینڈ پاکستان ایکسپوکا کل سے آغاز، 450اسٹالز لگائے جائینگے

270مقامی کمپنیاں ایکسپو کا حصہ ہونگی، صدر انٹرنیشنل بزنس فورم سہیل عزیز

کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے صدر سہیل عزیز نے اعلان کیا کہ چوتھی میرا برینڈ پاکستان ایکسپو 3اور 4جنوری کو منعقد کی جائے گی جس میں ملکی صنعت اور کاروبار کو اجاگر کیا جائے گا۔ صدر پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹرسہیل عزیز نے بتایا کہ میرا برینڈ پاکستان ایکسپو میں 450 اسٹالز لگائے جا رہے ہیں جہاں صرف میڈ ان پاکستان مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد مقامی صنعت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

ایونٹ میں ایران اور سری لنکا کے وفود بھی شرکت کریں گے جبکہ مجموعی طور پر 270 مقامی کمپنیاں ایکسپو کا حصہ ہوں گی۔ سہیل عزیز نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی اعداد و شمار بزنس کمیونٹی کی امنگوں پر پورا نہیں اترتے اور پاکستانی ادائیگیوں کا نظام مسلسل دباؤ کا شکار ہے ،ان کے مطابق درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جو معیشت کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں