اگر بھارت نے پانی کا رخ موڑا تو یہ ایکٹ آف وار ہوگا: کمشنر فار انڈس واٹر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) کمشنر فار انڈس واٹر سید محمد مہر علی شاہ نے کہا کہ اگر بھارت نے پانی کا رخ موڑا تو یہ ایکٹ آف وار ہوگا۔
کمشنر فار انڈس واٹر سید محمد مہر علی شاہ نے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے ہم صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
سید محمد مہر علی شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ بھارت نے دریائے چناب پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کیں، معاہدے کے تحت بھارت نے مکمل تفصیلات دینی ہیں۔