گجرات میں قتل کئے گئے تینوں بچے سپرد خاک، ملزمہ والدہ کا 4 روزہ ریمانڈ منظور
گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں قتل کیے گئے تینوں معصوم بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ سرائے عالمگیر کے آبائی گاؤں برنڈ میں ادا کی گئی،7 سالہ فجر فاطمہ،4 سالہ حرم فاطمہ،2 سالہ محمد زکریا کو برنڈ میں سپرد خاک کیا گیا، واضح رہے کہ تینوں بچوں کو ماں نے بھمبر آزاد کشمیر لے جاکر ساتھی کیساتھ ملکر قتل کیا تھا۔
ملزمہ سدرہ شبیر کا مقامی عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا، پولیس کے مطابق بچوں کی جلی ہوئی لاشیں بھمبر کے علاقہ کسچناتر سے برآمد ہوئی تھیں۔