ڈاکٹر وردا قتل کیس: جے آئی ٹی کی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش، ردا مرکزی ملزم قرار

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردا قتل کیس میں ملوث اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کردیا گیا۔

جے آئی ٹی نے رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کر دی، ممبر جے آئی ٹی اسحاق زکریا نے کہا پولیس کے جس افسر کا جتنا قصور تھا اس کے مطابق سزا بھی تجویز کی گئی ہے، ڈاکٹر وردا قتل کیس کی مرکزی ملزمہ ردا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملزم شمریز اجرتی قاتل تھا ،شمریز کے ساتھ رابطے ملازمین کے موبائل نمبروں سے ہوتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں