پشاور سے پتنگ بازی کا سامان لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سے پتنگ بازی کا سامان لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پولیس نے سمن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالے دو افراد گرفتارکر لئے، ملزمان کے قبضے سے 300 پتنگیں برآمد ہوئیں، ملزمان عمران اور علی حیدر کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں گھر میں بھی پتنگ سازی کی فیکٹری بھی پکڑی گئی تھی،3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے تھے، ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور دیگر سامان برآمد ہوا، پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں