گنے کی فصل مارکیٹ میں آنے پر چینی کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) گنے کی فصل مارکیٹ میں آنے پر چینی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمت 174 سے کم ہوکر 134 روپے کلو پر آگئی، کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 136 روپے کلو ریکارڈ کی گئی، کراچی کی مارکیٹوں میں فی کلو چینی 143 سے 145 روپے میں دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں آئندہ دنوں میں مزید کمی بھی متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں