کراچی: وکلا کا یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج

کراچی: (دنیا نیوز) ایم اے جناح روڈ پر وکلا نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے سٹی کورٹ میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وکلا کے مدعیت میں رجب بٹ و دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔

عامر نواز وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بار وکلا کے ساتھ ہے، رجب بٹ کے ساتھ آئے لوگوں نے وکلا پر حملہ کیا، وائرل ہونے والی ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے، پہلے کی ویڈیو نہیں دکھائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں