وفاقی حکومت کا پی این ایس سی کا کنٹرول این ایل سی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان نیشنل شِپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا کنٹرول نیشنل لوجِسٹکس کارپوریش (این ایل سی) کے حوالے کرنے کی تجویز منظوری کر لی۔

وزیر اعظم آفس کی دستاویز کے مطابق پی این ایس سی کے 30 فیصد حصص اور مینیجمنٹ کنٹرول این ایل سی کو دینے کی تجویز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے اس معاملے میں این ایل سی کو ایس ای او ایکٹ کے تحت استثنیٰ کا حقدار ٹھہراتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پی این ایس سی کو اعلیٰ کارکردگی اور پروفیشنل ازم سے چلایا جائے اور اعلیٰ قانونی و پروفیشنلز کو بھرتی کیا جائے۔

دستاویز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل این ایل سی کو 31 دسمبر تک پی این ایس سی کیلئے طویل مدتی ترقیاتی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں