سگریٹ انڈسٹری کا طاقتور نیٹ ورک بے نقاب، قومی خزانے کو اربوں کے نقصان سے بچالیا گیا

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کسٹم حکام نے سگریٹ انڈسٹری سے جڑے طاقتور نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے قومی خزانے کو اربوں کے نقصان سے بچا لیا۔

کسٹم کلیکٹر سعید وٹو نے کہا کہ فلٹر ٹو، سگریٹ کے فلٹر بنانے میں استعمال ہونے والا انتہائی مہنگا خام مال ہے، فلٹر ٹو پر بھاری ٹیکس کے باعث مافیا نے سمگلنگ کا راستہ اختیار کرلیا، گودام میں چھپائے گئے 100 ٹن فلٹر ٹو کی مارکیٹ ویلیو 6 ارب روپے سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی درآمد، ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کا یہ سنگین انکشاف ہے کہ فلٹر ٹو کی سمگلنگ سے سگریٹ مافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچایا جا رہا تھا، فلٹر ٹو انتہائی حساس اور کنٹرولڈ آئٹم ہے۔

کسٹم کلیکٹر نے مزید کہا کہ کسٹمز انٹیلی جنس کی بروقت کارروائی نے سمگلنگ چین توڑ دی ہے، 100 ٹن فلٹر ٹو کہاں سے آیا؟ اس کو ذخیرہ کرنے میں کس کی سرپرستی حاصل تھی؟ اس کیلئے کسٹمز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں