لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے لاشاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

فیصل چودھری نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت مٹھل خروس کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو مٹھل خروس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ڈاکو مٹھل خروس نوڈیرو اور رتودیرو میں ہونے والی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں