لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 19 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ڈاکو مقابلے میں ہلاک
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 19 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گجومتہ کے قریب مقابلہ ہوا، ایک ڈاکومارا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود موقع پر موجود تھے، پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر رکھی تھی، کیمروں کی مدد سے سیف سٹی کی اطلاع پر گاڑی کو گجومتہ میں ٹریس کیا گیا۔
پولیس کے روکنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ تین فرار ہوگئے، پولیس نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی پکڑ لی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار جارہے ہیں، چار ڈاکو گزشتہ روز گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کی تھی۔