چین میں روبوٹ بوڑھی خاتون کو خوفزدہ کرنے کے الزام میں گرفتار
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک انسانی نما روبوٹ کو تقریباً 70 سالہ خاتون کو خوفزدہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اچانک پیچھے ایک روبوٹ کھڑا دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتی ہیں، اور روبوٹ اپنے بازو بار بار اٹھاتا ہے، جس پر خاتون چیختی ہیں اور بیگ ہلاتی ہیں۔ خاتون نے کہا تم نے میرا دل تیز کر دیا، یہ فضول حرکتیں کیوں؟ کیا تم پاگل ہو؟
واقعے کے بعد دو پولیس اہلکار روبوٹ کو وہاں سے لے گئے، جن میں سے ایک نے اسے کندھے سے پکڑ کر باہر نکالا، خاتون فون چیک کرنے کے لیے رکی ہوئی تھیں جبکہ روبوٹ پیچھے کھڑا راستہ صاف ہونے کا انتظار کر رہا تھا، جب خاتون نے اچانک روبوٹ کو پیچھے کھڑا دیکھا تو وہ خوفزدہ ہو گئیں اور خیال کیا کہ روبوٹ ان کا پیچھا کر رہا ہے۔
بعد ازاں خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ روبوٹ نے کسی قسم کا جنسی ہراساں نہیں کیا، اور خاتون نے روبوٹ کے آپریٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ کروانے کا فیصلہ کیا، روبوٹ کے آپریٹر نے بھی معذرت کی کہ واقعے کی وجہ سے خاتون کو پریشانی ہوئی۔
اس واقعے نے عوامی مقامات پر ہیومنائیڈ روبوٹس کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور ان کے لیے واضح حفاظتی رہنما اصولوں کی ضرورت پر نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔