بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
بلاول بھٹوزرداری سے نثار کھوڑو اور جنرل سیکرٹری وقار مہدی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
.jpg)
چیئرمین پیپلز پارٹی سے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے ملاقات کی، اس موقع پر حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے اسد گبول کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں لیاری کی سیاسی اور سماجی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
.jpg)
چیئرمین پیپلز پارٹی سے ضلع کشمور کندھکوٹ کے رہنما رحمت اللہ ڈومکی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔