ایران کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپ کے بھی امریکا مخالف حملے
بغداد: (دنیا نیوز) ایران کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپ نے بھی امریکا مخالف حملے شروع کر دیئے۔
ایک عراقی مزاحمتی گروپ نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب حملے کی کوشش کی، عراقی مزاحمتی گروپ نے ڈرون کی فوٹیج جاری کر دی۔
فوٹیج میں ڈرون بغداد میں امریکی سفارت خانے کے علاقے پر آزادانہ پرواز کرتا دکھایا گیا۔
ڈرون کے انتہائی قریب آنے کے بادجود امریکی فضائی دفاعی نظام فعال نہ ہوا، فوٹیج نے سکیورٹی اقدامات پر سوالات اٹھا دیئے۔