سرگودھا: سفاک شخص نے کلہاڑی کے وار سے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر دیا
سرگودھا: (دنیا نیوز) نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں سفاک شخص نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بیوی بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے اہل خانہ کو مارنے کیلئے اس وقت کلہاڑی کے پے در پے وار کیے جب وہ گہری نیند سو رہے تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں ملزم کے تین بیٹے، اور ایک بیٹی شامل تھی، ملزم واردات کے دوران خود بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔