ننکانہ صاحب: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ واربرٹن کی حدود میں پیش آیا جہاں 4 نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی سے 2 ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت منظور عرف جوری اور دلاور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا گیا، ہلاک ملزمان ڈکیتی سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری مجرمان تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں