ای سی سی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری دے دی۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں