راشد نسیم نے ایک سال میں 25 عالمی ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے ایک سال کے دوران 25 عالمی ریکارڈ قائم کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے سکیپنگ کیٹیگری، ننچکو، ماربل ٹائل بریکنگ، باکسنگ پنچ اور والنٹ بریکنگ کیٹیگریز میں متعدد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے، ان کی غیر معمولی کارکردگی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔

راشد نسیم کے خاندان نے بھی ریکارڈ سازی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی صاحبزادی فاطمہ نے 4 عالمی ریکارڈ قائم کیے جبکہ ان کی اہلیہ صبا نے بھی ایک عالمی ریکارڈ بنا کر خاندان کی کامیابیوں میں اضافہ کیا، راشد نسیم کے والد نسیم الدین نے 73 سال کی عمر میں ایک عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا اور یہ ثابت کیا کہ عمر کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔

راشد نسیم نے رواں سال اٹلی، رومانیہ اور سپین میں ہونے والے ورلڈ ریکارڈ شوز اور ٹیلنٹ شوز میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں