آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں: امیر جماعت اسلامی

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن اور عدالت کا بھی کام ہے، حالیہ بلدیاتی ایکٹ کسی صورت قبول نہیں، 15 جنوری سے پنجاب کی بستی بستی میں عوامی ریفرنڈم شروع کررہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے جس نے یہ قانون منظور کیا، پنجاب کی 4ہزار یونین کونسلوں میں انسانوں کی منڈی لگے گی جو کسی صورت قبول نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست ہے وہ آئین کے مطابق فیصلہ دے، جب تک نچلی سطح تک اختیارات نہیں جائیں گے بیوروکریسی کا راج رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں