سندھ کابینہ نے صنعتی علاقوں کی ترقی کیلئے 2.9 ارب روپے کی منظوری دے دی

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے صنعتی علاقوں کی ترقی کیلئے 2.9 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کے نفاذ کا اہم فیصلہ کیا گیا، سیلز ٹیکس 15 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر کے تمام صنعتی علاقوں کی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کی جائے گی، جنوری کے دوسرے ہفتے سے دوبارہ عوامی کچہریاں شروع کی جائیں، شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں