ڈاکٹر وردا قتل کیس: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا کام مکمل، رواں ہفتے رپورٹ پیش کریگی
ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر وردا اغوا اور قتل کیس کے سلسلے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا۔
تحقیقاتی کمیٹی رواں ہفتے صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی نے کیس سے جڑے 100 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کئے، پولیس افسران، ہسپتال عملہ، ڈاکٹر وردا کی فیملی اور گرفتار ملزمان کے بھی بیانات لیے گئے۔
جے آئی ٹی نے جائے وقوعہ اور تدفین کی جگہ کا بھی دورہ کیا، جے آئی ٹی کا کام حکومتی ادارے کی طرف سے غفلت کی تحقیقات کر کے رپورٹ بنانا تھا۔